دنیا

تصاویر: چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو

آگ لگنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 979 زخمی ہوچکے ہیں، حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی۔

چلی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 979 زخمی ہوچکے ہیں۔

چلی میں موسم گرما کی شدید لہر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اور حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی کا سامنا کرنے والے تین بڑی آبادی والے علاقے مختلف پھلوں کے فارمز کا مرکز ہیں جہاں سے انگور، سیب اور بیریز برآمد ہوتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ جنگلی زمین کا وسیع رقبہ بھی موجود ہے۔

اسپین، امریکا، ارجنٹینا، ایکواڈور، برازیل اور وینزویلا کی حکومتوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے ہوائی جہازوں، آگ پر قابو پانے والے طیاروں کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں ایک ایمرجنسی سپورٹ ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوگیا۔

جب بھی ’جیل بھرو تحریک‘ کا اعلان ہوگا جہلم سے پہلی گرفتاری میں دوں گا، فواد چوہدری

منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے فیروز خان کے وکیل نے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

چلی: جنگلات میں بے قابو آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک، 979 زخمی