پاکستان

دہشتگردوں کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی نے مسائل پیدا کیے، بلاول بھٹو

کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی غلط تھی جس سے پاکستانی عوام کو مشکلات سامنا کرنا پڑا، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت کی پالیسی غلط تھی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے گزشتہ روز غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اتحادی حکومت نے اس غلط پالیسی کو ختم کیا جو گزشتہ حکومت (پی ٹی آئی) کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کی فوج اور سیاست کی اعلیٰ قیادت نے تمام دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی اور فلاحی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے باوجود عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں اپنے وعدوں پر قائل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت سے بات چیت ہی مسائل کا حل ہے اور انہیں عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے قائل کرنا لازمی ہے، چاہے وہ خواتین کے حقوق یا دہشت گردی کے حوالے سے ہوں ۔

اسپیکر نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرکے اپنے عہدے سےبڑی ناانصافی کی ہے، اسد قیصر

نواز شریف ایک ماہ میں پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں، گورنر پنجاب کا دعویٰ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر، حمزہ شہباز نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے تین نام تجویز کردیے