پاکستان

کینسر کے مرض میں مبتلا اینکرپرسن مشعل بخاری انتقال کرگئیں

میری اہلیہ مشعل بخاری، بے مثال شخصیت کی حامل بہادر خاتون تھیں، دو سال تک کینسر سے سے لڑتے لڑتے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئیں، شوہر امیر عباس

نجی ٹی وی چینل ’آپ ٹی وی‘ کے ٹاک شو کی میزبان 38 سالہ مشعل بخاری انتقال کرگئیں، وہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بول ٹی وی کے اینکر امیر عباس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری اہلیہ صحافی مشعل بخاری خوبصورت دل، بے مثال شخصیت کے ساتھ ساتھ بہادر خاتون تھیں، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتے لڑتے اب میرے لیے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئی ہیں‘۔

مشعل بخاری کی نمازجنازہ آج (4 جنوری کو) لاہور کی جامعہ المنتظر میں دوپہر ایک بجے ادا کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اینکر پرسن مشعل بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشعل بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحومہ کی میڈیا کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا جنہوں نے مشعل بخاری کے ٹاک شو ’آپ کے مقابل‘ میں ماہر کے طور پر شرکت کی تھی، انہوں نے اینکر کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشعل بخاری کی موت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، وہ بے مثال اور مہربان خاتون تھیں۔

پاکستان آخر اس نازک موڑ سے کب اور کیسے گزرے گا؟

فیڈ کا بحران: مرغی کا گوشت ’بیف‘ سے بھی مہنگا ہونے کا خدشہ

اسموگ کی وجہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا ہے، لاہور ہائی کورٹ