چھٹیاں منانے دبئی جارہے ہیں تو 2023ء میں یہ فیسٹیولز آپ کے منتظر ہیں!

نئے سال کی آمد ہے اور دبئی میں سیاحوں کے لیے کافی دلچسپ چیزیں موجود ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ آپ دبئی کے دورے کو کس طرح بہترین بناسکتے ہیں۔

دبئی طویل عرصے سے پاکستانی سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام رہا ہے۔ بس ایک مختصر فضائی سفر کے بعد کوئی بھی شان دار مناظر اور ثقافتی تقریبات سے لے کر فنکاروں اور موسیقاروں کی شاندار لائن اپ پر مشتمل دلچسپ کنسرٹس تک دبئی کے منفرد تجربات سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

نئے سال کی آمد آمد ہے اور یہاں سیاحوں کے لیے کافی دلچسپ چیزیں موجود ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ آپ دبئی کے دورے کو کس طرح بہترین تفریح بناسکتے ہیں۔

دنیا کے معروف فنکاروں کی موسیقی سے لطف اندوز ہوں

ایک عالمی تفریحی مرکز کے طور پر موسیقی کی صنعت کے کچھ بڑے نام آنے والے مہینوں میں دبئی میں جلوہ گر ہوں گے۔

30 دسمبر کو ڈچ ڈی جے مارٹن گیریکس کے کنسرٹ سے لے کر کئی ایوارڈ حاصل کرنے والے جرمن میوزک کمپوزر ہنس زیمر تک سیاحوں کے لیے موسیقی کے اعتبار سے یہاں بہت کچھ ہوگا۔ ہنس زیمر جنوری 2023ء میں اپنے یورپی ٹور ہنس زیمر لائیو کو دبئی لے کر آئیں گے۔

صرف بین الاقوامی فنکار ہی دبئی میں دھوم نہیں مچا رہے ہوں گے بلکہ پاکستانی فنکار راحت فتح علی خان 29 دسمبر کو اپنی جادوئی آواز سے لوگوں کو مسحور کرنے والے ہیں۔

مزید یہ کہ 2023ء میں گریمی ایوارڈ یافتہ گروپ جپسی کنگس کی پرفارمنس دیکھنا بھی نہ بھولیں اور فلامنکو طرز کی دھنوں اور مغربی موسیقی کے امتزاج سے لطف اندوز ہوں۔

واضح طور پر موسیقی کے شائقین 2022ء کے آخر اور 2023ء کے اوائل میں ہونے والے تمام کنسرٹس میں گم ہوجائیں گے۔

شاپنگ، لٹریچر اور فوڈ فیسٹیولز

لائیو کنسرٹس کے علاوہ ء2023 میں بہت سے فیسٹیولز بھی طے کیے گئے ہے۔ دبئی میں کھانے سے لے کر آرٹ اور شاپنگ تک ہر چیز کا فیسٹیول ہوتا ہے۔

دبئی دراصل شاپنگ کا مترادف ہے اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ دبئی کے پاس دبئی شاپنگ فیسٹیول (ڈی ایس ایف) کی شکل میں اس کے لیے ایک مکمل پروگرام ہے یعنی موسیقی، بہت سے زبردست ڈسکاؤنٹس، آفرز اور انعامات۔ دسمبر کے وسط سے جنوری کے آخر تک یہ سب چیزیں خریداروں کو دستیاب ہیں۔

ڈی ایس ایف کے بعد آپ ایمریٹس ایئر لائن فیسٹیول آف لٹریچر میں فنون لطیفہ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس لٹریچر فیسٹ 1 سے 6 فروری تک منعقد ہوگا جس میں ورکشاپس اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور یہاں تک کہ آپ کو اپنے پسندیدہ مصنفین سے ملنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

موسم بہار کے دوران دبئی کے اپنے تفریحی دورے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو دبئی فوڈ فیسٹیول میں بہت کچھ کھانے پینے کا ملے گا۔ یہ فیسٹیول 28 اپریل سے 7 مئی تک جاری رہے گا۔ چاہے وہ اسٹریٹ فوڈ ہو یا غیر ملکی پکوان، آپ کو ان سب کے ساتھ ساتھ دبئی کے شاندار کھانے چکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

کھیلوں کے پُرجوش مقابلوں سے لطف اندوز ہوں

ٹینس سے لے کر کرکٹ اور فٹبال تک، دبئی کھیلوں کے شائقین کے لیے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ یہ ان کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے بھی بہترین جگہ ہے جو پاکستان میں زیادہ مقبول نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اس ماہ کے شروع میں شائقین نے ایمریٹس ایئرلائن رگبی سیونز (دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے آئی آر بی سیونز مقابلوں میں سے ایک) میں رگبی کے کھیل کی ابتدئی چیزیں سیکھیں۔ ان مقابلوں میں بن الاقوامی فنکاروں اور ڈی جیز نے موسیقی بھی پیش کی جبکہ یہاں کھانے پینے کے اسٹال بھی موجود تھے۔

ٹینس کے دیوانوں کے لیے 2022ء ورلڈ ٹینس لیگ 19 سے 24 دسمبر تک کوکا کولا ایرینا میں ہارڈ کورٹ پر منعقد ہوگی۔ ’کورٹ کے سب سے بڑے شو‘ میں آپ 18 بینالاقوامی ٹینس کھلاڑیوں اور 6 بین الاقوامی فنکاروں کو دیکھ سکیں گے۔

گالف کے شائقین چوٹی کے بین الاقوامی کھلاڑیوں جیسے وکٹر ہالینڈ، روئے میک لوری اور لی ویسٹ ووڈ سے مل سکیں گے اور انہیں دبئی ڈیزرٹ کلاسک میں براہ راست شاٹس کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ تقریب ایمریٹس گالف کلب میں 26 سے 29 جنوری تک منعقد کی جائے گی۔ یہ اپنے گھروالوں کے لیے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے کیونکہ یہاں آپ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور کورس سے باہر دیگر سرگرمیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

آرٹ اور لائف اسٹائل سے متعلق پروگرامات

ایک شاندار اسکائی لائن کے باعث دبئی فن تعمیر کا ایک عجوبہ ہے۔ لیکن یہاں کنکریٹ کے جنگل سے کہیں زیادہ دیکھی جاسکتی ہیں کیوں کہ یہ اب آرٹ کا بھی گھر بن گیا ہے۔

مثال کے طور پر، السرکال ایوینیو آرٹ کے لیے ایک وقف شدہ ضلع ہے اور نئے فنکاروں کے لیے اپنے کام کی نمائش کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ سیاحوں کو اس جگہ ضرور جانا چاہیے۔ اسی طرح ’دبئی آرٹ‘ نام کا آرٹ فیسٹیول مارچ 2023ء میں منعقد ہونے والا ہے۔ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں آرٹ کے شاندار نمونوں کی نمائش کی جائے گی۔

سرک ڈو سولیل کے ٹورنگ سرکس ’اووو‘ بھی ایک دلچسپ جگہ ہے جسے آپ گھومنے کی جگہون کی اپنی فہرست میں شامل کرستے ہیں۔ یوں آپ 12 سے 16 جنوری تک کوکا کولا ایرینا میں شاندار ملبوسات میں تربیت یافتہ فنکاروں کی دلفریب اداکاری سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

آپ 25 سے 30 اپریل تک مشہور دبئی اوپیرا میں ویسٹ سائڈ اسٹوری جیسی لائیو پروڈکشنز سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آپ دبئی میں کچھ بہترین عجائب گھروں کو بھی دیکھ سکتے ہیں، جن میں نو تعمیر شدہ ’میوزیم آف دی فیوچر‘ بھی شامل ہے، جو کہ ہر لحاظ سے فن تعمیر کا شاہکار ہے۔

آخر میں آپ پرانے دوبئی کا دورہ کرکے روایتی بازاروں کو دیکھ سکتے ہیں جو آپ کو ایک پرانے دور میں لے جائیں۔

چاہے آپ کھیلوں کے شوقین ہوں، موسیقی کے چاہنے والے، یا فن کے شوقین، دبئی میں آپ کی دلچسپی کی ہر چیز موجود ہے اور سب سے اچگی بات یہ ہے کہ یہ سب ایک مختصر پرواز کے فاصلے پر ہیں۔


یہ visitdubai.com کا بامعاوضہ اشتہار ہے جس کے مواد سے ڈان کا متفق ہونا ضروری نہیں۔