پاکستان

سال 2022: پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبریں

سال 2022 اگرچہ تاحال ماضی کا قصہ نہیں بنا مگر جلد ہی یہ سال بھی صرف یادوں تک محدود رہ جائے گا۔

سال 2022 اگرچہ تاحال ماضی کا قصہ نہیں بنا مگر جلد ہی یہ سال بھی صرف یادوں تک محدود رہ جائے گا۔

سال کے اختتام پر انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں، شخصیات، ڈراموں اور فلموں کی فہرست جاری کردی۔

رواں سال جہاں پاکستانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خاتمے سے متعلق خبریں تلاش کرتے رہے، وہیں وہ عمران خان کے لانگ مارچ سے متقلق خبریں بھی ڈھونڈتے رہے۔

اسی طرح جہاں لوگوں کی سابق ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی اچانک موت کی خبروں میں دلچسپی رہی، وہیں پاکستانی مقتول صحافی ارشد شریف سے متعلق خبریں بھی تلاش کرتے رہے۔

پاکستانیوں نے رواں سال ٹک ٹاکر فاطمہ طاہر کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے انہیں خوب تلاش کیا جب کہ سری لنکا میں آنے والے معاشی بحران میں بھی پاکستانیوں کی دلچسپی رہی۔

سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی خبریں

10- سری لنکا کا معاشی بحران

9 - اِقرار الحسن

8 - ملعون سلمان رشدی کی بیماری

7 - پرویز مشرف کی علالت

6 - ارشد شریف کا قتل

5 - فاطمہ طاہر کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز

4 - مری واقعہ

3 - عمران خان کے لانگ مارچ

2 - یوکرین جنگ

1- عامر لیاقت حسین کی موت

سال 2022: پاکستانی کون سی شخصیات اور کون سی فلموں کو گوگل پر تلاش کرتے رہے؟

سال 2022: پاکستانیوں کی کس موبائل فون میں دلچسپی زیادہ رہی؟

سال 2022: پاکستانی کون سے کھانے تیار کرنے کے طریقے تلاش کرتے رہے؟