پاکستان

بیوی کا پیسے دینے سے انکار، منشیات کےعادی باپ نے بیٹے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا

ملزم نے اپنے ایک سالہ بیٹے کو اسٹریچر سے اٹھا کر زمین پر پھینکا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Welcome

کراچی کے جناح ہسپتال میں اپنی زخمی اہلیہ کی جانب سے پیسے دینے سے انکار پر نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی معصوم بیٹے کو زمین پر پٹخ کر قتل کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی جنوب سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب آصف حسین نامی شخص سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی 40 سالہ اہلیہ کنیز بی بی کے پاس گیا جو اپنے دو بچوں عاطف اور سلمیٰ کے ہمراہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ کنیز بی بی ہسپتال کے اسٹریچر پر تھیں تو کسی شخص نے بطور صدقہ خیرات انہیں ایک ہزار روپے دیے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم نشے کا عادی تھا جس نے اپنی اہلیہ سے وہ ایک ہزار مانگے لیکن اہلیہ نے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر ملزم نے جھگڑا شروع کردیا اور اپنے ایک سالہ بیٹے کو اسٹریچر سے اٹھا کر زمین پر پھینکا جس کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس نے اہلیہ کی شکایت پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاندان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رہائش پذیر ہے۔

پرویز الہٰی سے طے شدہ ملاقات کے بجائے عمران خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

پنجاب: تحفظِ خواتین ایکٹ اسلامی احکامات کے خلاف نہیں، شرعی کورٹ

میزبان قطر باہر، سینیگال، نیدرلینڈز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں