Live PTI Long March

پنجاب حکومت عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور ہمارے پاس امانت ہے، چوہدری پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے...

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور رانا ثنا اللہ جیسے لوگ کیسی باتیں کررہے ہیں، پنجاب حکومت عمران خان کی اپنی حکومت ہے، اور یہ ہمارے پاس امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے جب استعفے دیں گے تو وزیر اعظم شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔