Live PTI Long March

اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس، احتجاج یا مذہبی پرپابندی عائد کردی گئی ہے، نوٹیفکیشن

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی، جلسے جلوس، احتجاج یا مذہبی پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 5 یا اس سے زائد افراد ریلی یا جلسے کے لیے ریڈ زون میں بھی جمع نہ ہوں۔