Live PTI Long March

اسلام آباد انتظامیہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھا رہی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کے لئے...

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ بڑھا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دینے کی درخواست بغیر کوئی وجہ بتائے مسترد کردی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے درخواست مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی، کیونکہ کوئی وجہ ہو ہی نہیں سکتی، جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔