Live PTI Long March

وزارت داخلہ نے اسد عمر کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو بھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے...

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کو بھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کر سکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی اجتماع مؤخر کرے۔