Live PTI Long March
26 نومبر کو راولپنڈی میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پُرامن احتجاج ہوگا، فیصل جاوید
ملک کو بحران سے نکالنے کا عوام کا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات کروائے جائیں، پی ٹی آئی رہنما
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں 26 نومبر کو راولپنڈی میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پُرامن احتجاج ہوگا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا عوام کا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات کروائے جائیں، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے بالخصوص غریب عوام کا مسئلہ ہے