تصاویر: سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی
فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔
فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو1-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر عالمی کپ میں شان دار آغاز کیا۔
گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے 10ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی لیکن اسے آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیفا نے ارجنٹینا کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔