Live PTI Long March
آرمی چیف کی تعیناتی تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی تک ملک میں سیاسی استحکام...
سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جب تک نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک سیاست میں ٹھہراؤنہیں آئے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان خطرے کی گھنٹی ہے کہ بغیرسمری کے بھی نیا آرمی چیف تعینات کردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیان سے واضح ہے کہ سب اچھا نہیں ہے، سب ایک پیچ پر نہیں ہیں، خود ہی اثاثوں کے ریکاڈ کو لیک کرواتے ہیں اور خود ہی تحقیقات کا حکم دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک د یوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ گیا ہے اور یہاں نفسا نفسی کا عالم ہے، 5 روز انتہائی اہم ہیں، پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی ہے۔