Live PTI Long March
آر ہوگا یا پار، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید
26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کیا جائےگا، سابق وزیر داخلہ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جب تک نئےآرمی چیف کی تعیناتی کامسئلہ حل نہیں ہوتا سیاست میں ٹھہراؤنہیں آئےگا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ کے قریب پہنچ چکا ہے، 26 نومبر 2 بجے راولپنڈی عمران خان کےلانگ مارچ کا تاریخی استقبال کیا جائےگا، 30 نومبر تک فیصلہ ہوجائے گا کہ آر ہوگا یا پار ہوگا۔