Live PTI Long March

لانگ مارچ: پی ٹی آئی کارکنان 25 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے

عمران خان کارکنان کے ہمراہ 26 نومبر کی صبح لاہور سے روانہ ہوں گے اور دوپہر 1 بجے راولپنڈی پہنچیں گے

لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے تمام کارکنان 25 نومبر کو راولپنڈی پہنچنا شروع ہوں گے جبکہ عمران خان کارکنان کے ہمراہ 26 نومبر کی صبح لاہور سے روانہ ہوں گے اور دوپہر ایک بجے راولپنڈی پہنچیں گے۔

زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو دیوالیہ سے بچانے کے لیے شفاف انتخابات کے مطالبے کے لیے ہزاروں شہری اور پی ٹی آئی کارکنان 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں