Live PTI Long March

ایسے ملک کی ضرورت ہے جہاں عوام اپنے فیصلے خود کرے، اسد عمر

انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ملک کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو تباہ کردیا ہےاور خود مالا مال ہوگئے، پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 10 روز کے دوران لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں ہزاروں لوگوں سے ملنے کا موقع ملا، میں نے لوگوں کا عزم ، حوصلہ، امید دیکھی، انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ملک کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو تباہ کردیا ہےاور خود مالا مال ہوگئے۔

اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جہاں کے عوام اپنے فیصلے خود کریں اورکسی کے تابع نہ ہوں، ایسا ملک جہاں طاقت صرف عوام کے پاس ہو اور ایسا ملک جہاں عوام اداروں سے بالا تر نہ ہو اور ادارے عوام سے بالاتر نہ ہوں۔