Live PTI Long March

شبلی فراز کا سپریم کورٹ سے فوری انصاف کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ سے...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی کوشش، سینیٹر اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی خفیہ وڈیو اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشین کی تشکیل کے لیے دائر کی گئی درخواست کے پیش نظر فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ’ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح ایک جونیئر جج کو انصاف دلوایا تھا اسی طرح ہمیں بھی انصاف دیا جائے۔‘