Live PTI Long March
راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ آنے والے دنوں میں راولپنڈی میں...
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ آنے والے دنوں میں راولپنڈی میں پارٹی کا جلسہ اب تک کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔
جہلم میں کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ تو دھمکیوں سے خوفزہ ہوگی اور نہ جھکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بلٹ پروف شیشے کے پیچھے نہیں چھپیں گے، ہم اپنے تمام حامیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہم اپنی جدوجہد جیتیں گے۔