لائف اسٹائل

بپاشا باسو کے ہاں 44 سال کی عمر میں بچے کی پیدائش

اداکارہ اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور نے انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔

بولی وڈ کی ’جنگلی بلی‘ کہلانے والی اداکارہ بپاشا باسو کے ہاں تقریبا 44 سال کی عمر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

اداکارہ بپاشا باسو ار ان کے شوہر کرن سنگھ گروور نے انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: بپاشا باسو کے ہاں 43 سال کی عمر میں بچے کی پیدائش متوقع

دونوں نے بچے اور والد کی ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔

دونوں نے بیٹی کی پیدائش کی تاریخ 12 نومبر بتائی اور بیٹی کا نام ’دیویا باسو سنگھ گروور‘ بتایا۔

مزید پڑھیں: بپاشا اور کرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اگرچہ دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی، تاہم دونوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اداکارہ نے بچے کو کہاں جنم دیا اور اب ماں اور بیٹی کی صحت کیسی ہے؟

دونوں کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق کی گئی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور نوزائیدہ بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بپاشا باسو جنوری میں اپنی سالگرہ مناتی ہیں اور وہ جنوری 2023 میں 44 سال کی ہوجائیں گی۔

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے اگست 2022 میں اپنے ہاں بچے کی بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

دونوں نے چند سال تعلقات میں گزارنے کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی۔

پاکستان میں ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی عائد

علیحدگی کی خبروں کے درمیان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، دو پاکستانی کھلاڑی شامل