Live PTI Long March

وزیر آباد قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ اعظم سواتی پر جو تشدد ہوا اور انہیں جو ٹیپ بھیجی گئی اس معاملے کو سنا جائے، اسی طرح ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات اور میرے اوپر وزیرآباد میں جو قاتلانہ حملہ ہوا، اس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا، اور میں بطور سابق وزیراعظم ایف آئی آر کا اندراج نہیں کرواسکتا، پولیس نے میری ایف آئی آر رجسٹر نہیں کی جبکہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے۔