Live PTI Long March
جج صاحبان کو بتایا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شاہ...
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور کی سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دی ہے اور جج صاحبان کو بتایا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
منڈی بہاؤالدین میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’کیا ملک کا قانون سابق وزیر اعظم کو خود پر قاتلانہ حملہ کے خلاف اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر داخل درج کرنے کا حق دیتا ہے یا نہیں اور اگر وہ کہتے ہیں کہ تین لوگ میرے مجرم ہیں تو ان مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے یا نہیں۔‘