Live PTI Long March

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر سپریم کورٹ نوٹس لے، فواد چوہدری

سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ...

سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ کیے جانے پر عدالت سے رجوع کیا ہے، چاہتے ہیں سپریم کورٹ نوٹس لے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 3 بنیادی معاملات پر سپریم کورٹ نوٹس لے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، اعظم سواتی اور ارشد شریف کے معاملے پر بھی نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ادارے کا اتنا کمزور نہ کردیں کہ لوگ اس کی جانب دیکھنا ہی چھوڑ دیں، اس وقت پاکستان میں لوگوں کا اداروں اور عدالتوں پر اعتبار بہت کم ہوگیا ہے۔