لائف اسٹائل

کیا ملائیکا اروڑا دوبارہ شادی کرنے والی ہیں؟

بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ شیئر کی جس پر مداحوں کو قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی اداکارہ اور ڈانسر کوئن ملائیکا اڑورا کیا شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے مداحوں کو قیاس آرائی کرنے پر مجبور کردیا۔

ملائیکا اڑورا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ہاں کہہ دی ہے‘، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مبارک باد کے پیغامات وصول ہونا شروع ہوگئے۔

دوسری جانب مداح اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ کیا ملائیکا اڑورا کی منگنی ہوگئی ہے؟

تاہم اداکارہ کی جانب سے منگنی کی انگوٹھی یا بھارتی اداکار اور بوائے فرینڈ ارجن کپور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن لوگوں نے انہیں ڈھیروں مبارک باد کے پیغامات دینا شروع کردیے ہیں، ملائیکا اڑورا کی پوسٹ پر اداکار کرن ٹیکر نے لکھا ’واہ! واہ! واہ!‘ جبکہ اداکارہ زرین خان نے لکھا ’مبارک ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

البتہ مداح اسی تجسُس میں مبتلا تھے کہ اداکارہ ملائیکا اڑورا کس بات کی جانب اشارہ کر رہی ہیں، ایک صارف نے پوچھا ’انگوٹھی کہاں ہے؟‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کس بات کے لیے ہاں کہا ہے؟‘

یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اداکارہ کی یہ پوسٹ ایک برانڈ کی پروموشن لگتی ہے کیونکہ اس سے قبل ارجن کپور پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ارجن کپور نے بھارت کے مشہور پروگرام ’کافی وِد کرن سیزن 7‘ میں میزبان کرن جوہر سے کہا تھا کہ وہ ابھی اپنے مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور کووڈ کو دو سال ہوچکے ہیں، میں صرف اپنے مستقبل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ملائیکا اروڑا نے خود سے کم عمر شخص سے محبت کا راز بتادیا

ارجن کپور نے مزید کہا کہ میں بہت حقیقت پسند انسان ہوں، ایسا نہیں ہے کہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے، میں پیشہ ورانہ طور پر مستحکم ہونا چاہتا ہوں، میں مالی طورپر نہیں بلکہ جذباتی طور پر بات کر رہا ہوں، میں ایسا کام کرنا چاہوں گا جس سے مجھے خوشی ملے، کیونکہ اگر میں خوش ہوں تو میں اپنے ساتھی کو خوش کر سکتا ہوں، میں ایک خوشگوار زندگی گزار سکتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اپنے کام سے خوشی ملتی ہے‘۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور ڈانسر کوئین ملائیکا اروڑا کو ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

دونوں کو ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان دونوں میں محبت اور بعد ازاں ان کی جانب سے شادی کا پروگرام بنانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

27 اکتوبر 2018 کو خبر سامنے آئی تھی کہ 45 سالہ ملائیکا اروڑا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے شادی کرلیں گی۔

یہ دونوں اداکار متعدد ایونٹس اور مقامات پر ایک ساتھ نظر تو آئے، تاہم رپورٹرز کے پوچھنے کے باوجود ان دونوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو سوشل میڈیا پر خود سے 11 برس چھوٹے ارجن کپور سے تعلق رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

رابعہ انعم کے شو چھوڑنے پر بھی متعدد شخصیات نالاں

طلاق اور تشدد کے الزامات کے بعد فیروز خان اور علیزے فاطمہ کا عدالت میں آمنا سامنا

اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کے درمیان طلاق ہوگئی