Live PTI Long March
وزیراعظم کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق افراد کیلئے مالی امداد کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اپنی ...
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اپنی جانیں کھونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیاسی جماعت کے حالیہ لانگ مارچ کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ جاں بحق افراد کی شناخت معظم گوندل، صدف نعیم، سمیر نواز ور حسن بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔