لائف اسٹائل

شاہینوں کی شاندار جیت، شوبز شخصیات کی قوم کو مبارک باد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی شاندار جیت پر شوبز شخصیات نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ پاکستان کا ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جیت ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جب کہ صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات نے بھی ملک و قوم کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینوں کی شاندار کارکردگی، کیویز کو روند کر فائنل میں انٹری

حکومتی و سیاسی شخصیات کی طرح شوبز شخصیات نے بھی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مداحوں اور قوم کو مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ اس بار قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ہی آئے گی۔

اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سمیت پوری قوم کو مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ فائنل میں قومی ٹیم کی جیت ہوگی۔

ان کی طرح ان کی بہن اداکارہ ماورہ حسین نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی۔

ادکار ارسلان نصیر نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

اداکار، گلوکار و میزبان فخر عالم نے بھی قومی کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے خصوصی طور پر بابر اعظم اور رضوان کے کھیل کو جیت کا سبب قرار دیا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی تین گھنٹے قبل کی جانے والی ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی ہی قومی ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارک باد پیش کی تھی۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی قومی ٹیم کی جانب سے سیمی فائنل جیتنے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریفیں کیں۔

پاکستان ٹی20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

گلگت بلتستان: دیامر میں لڑکیوں کے نذر آتش اسکول کی بحالی کا کام شروع

رابعہ انعم کے شو چھوڑنے پر بھی متعدد شخصیات نالاں