Live PTI Long March
وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور کو چوتھا خط، فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو چوتھا خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ...
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو چوتھا خط لکھ کر فوری عہدہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو چوتھا خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ نہیں کی، خط میں انہیں کہا گیا کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے منگل کے روز اپنی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ شروع کیں جب کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے صوبے سے اپنی خدمات واپس لینے کی درخواست کی تھی، تاہم انہوں نے سی پی او کا دورہ نہیں کیا اور لاہور میں اپنی سرکاری رہائش گاہ سے ملحق کیمپ آفس سے کام کیا اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں