Live PTI Long March

وزیرآباد فائرنگ کے بعد پی ٹی آئی رہنما زہر آلود تقاریر کر رہے ہیں، وزیراعظم کا خط

وزیراعظم نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیر آباد میں...

وزیراعظم نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیر آباد میں عمران خان کے جلوس میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعے سے ملک ہیجانی کیفیت اور امن وامان کے بحران کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے رہنما زہر آلود تقاریر کر رہے ہیں، پرتشدد ہنگامہ آرائی سے ریاست افراتفری اور شہریوں کی جان ومال کو خطرات درپیش ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عالمی میڈیا میں اس کی کوریج ہو رہی ہے 72گھنٹے گزرنے پر بھی ایف آئی آر نہ ہوئی، پی ٹی آئی کے ماتحت حکومت پنجاب حکومت نے بدقسمتی سے تحققیات میں ان قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جن پر ایسے واقعات میں عمل کیا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ افسوس ناک امر ہے کہ کرائم سین (جائے وقوع) محفوظ نہیں کیاگیا، جس کنٹینر پر یہ واقعہ ہوا جہاں لوگ زخمی ہوئے، اس سے بھی فارنزک کے لیے تحویل میں نہیں لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی میڈیکو لیگل رپورٹ بھی نہیں ہوئی اور عمران خان کو ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جو قانون کے مطابق میڈیکو لیگل کا عمل نہیں ہے۔