Live PTI Long March

ملک میں قائم نظام کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ...

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قائم نظام کی حقیقت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ایف آئی آر ریجیکٹڈ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چند افراد نہیں بلکہ قوم کے سامنے پورا نظام برہنہ ہو گیا۔