Live PTI Long March
اسلام آباد سب کا ہے، کوئی طاقت جانے سےنہیں روک سکتی، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13پارٹیاں الیکشن...
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اوریہ الیکشن کی مدت بڑھائیں، وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ چوردروازے سےچوروں کوچوری سےمسلط کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان نےجونا شائستہ زبان استعمال کی وہ عالم دین کم اورمولا جٹ زیادہ لگ رہےتھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ مافیا کی آخری سازش نہیں۔اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سےنہیں روک سکتی۔