Live PTI Long March

لانگ مارچ وزیرآباد سے 10 اکتوبر کو شروع ہوگا، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ...

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وزیرآباد سے لانگ مارچ کا آغاز 10 اکتوبر کو دوپہر دو بجے ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بنیادی توجہ ایف آئی آر پر ہے کہ ایف آئی آر کس کروٹ بیٹھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے پیش نظر فیصلہ ہوا ہے کہ لانگ مارچ جس کا ہم نے اعلان کیا تھا کہ وزیرآباد سے کل روانہ ہوگا لیکن اب یہ مارچ بروز جمعرات 2 بجے وزیرآباد سے شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وہی سے شروع ہوگا جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔