Live PTI Long March

کل سے مارچ اسی مقام سے شروع ہوگا جہاں عمران خان پر حملہ ہوا تھا، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ...

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کل اسی مقام سے شروع ہوگا جہاں عمران خان پر حملہ ہوا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم اور پارٹی کارکنان کو پیغام دیا گیا ہے کہ ’حقیقی آزادی‘ کے حصول تک لانگ مارچ اپنی منزل کی طرف جاری رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ کل (8 نومبر) کو ایک بجے اسی مقام پر جمع ہوں گے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا اور جیسے ہی مارچ اپنی منزل کی طرف بڑھے گا تو عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے خطاب کریں گے۔