Live PTI Long March

آج پاکستان قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے ہے، سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام ہے اور آج کل پاکستان میں جس طرح کی حرکتیں ہو رہی...

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام ہے اور آج کل پاکستان میں جس طرح کی حرکتیں ہو رہی ہیں، انہیں حرکتوں نے ہماری صلاحیت کو ختم کردیا ہے اور ہم دنیا میں بھکاریوں کی طرح پھررہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کے پیچھے ہونے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ یہاں وسائل نہیں ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔