Live PTI Long March

فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، وہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے، حقیقی آزادی دلوانے والا 4 دن گذرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتا ہے پولیس افسران پر دبائو ڈال رہا ہے۔