Live PTI Long March

گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی یقینی نہ بنانے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر معطل

وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام...

وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کو یقینی نہ بنانے پر معطل کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس کے حکام نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ایک ہجوم نے دی مال کے مین گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی، ٹائر جلائے، سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا اور احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مظاہرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیپٹل سٹی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہ کیا اور نہ ہی حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ مزید احکامات جاری ہونے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔