Live PTI Long March

عمران خان کی سپریم کورٹ میں جاری توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست

عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد 7 نومبر کو مقدمے کی سماعت نہ کی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے سابق وزیراعظم کے خلاف جاری توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے ‏موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں اس وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔

سلمان اکرم راجا نے درخواست میں استدعا کی کہ عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد 7 نومبر کو مقدمے کی سماعت نہ کی جائے اور مقدمے کو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔

عدالت نے عمران خان سے مشاورت کے بعد تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔