Live PTI Long March

پشاور: انصاف لائیر فورم کا عمران خان پر حملے کیخلاف مظاہرہ

انصاف لائیر فورم کی جانب سے پشاور میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان...

انصاف لائیر فورم کی جانب سے پشاور میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

انصاف لائیر فورم کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پشاور بار ایسوسی کے صدر علی زمان نے کی جہاں تحریک انصاف کے وکلاء نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا پر حملے کی مذمت کی۔

دوران احتجاج مظاہرین نے کہا کہ آئین پاکستان ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، عمران خان اس وقت ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ عمران خان 7 نشستوں پر بغیر مہم کے جیت گئے اس وجہ سے سب خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔