Live PTI Long March
عمران خان کی جان پر حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے، شیخ رشید
یہ عمران خان کی جان لینے کا منظم منصوبہ ہے
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان پر حملہ پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت پر حملہ ہے اور یہ ملک میں خانہ جنگی کی سازش ہے۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ عمران خان کی جان لینے کا منظم منصوبہ ہے لیکن عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔