پاکستان

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ

انٹر بینک میں مقامی کرنسی، ڈالر کے مقابلے میں 221 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی جو 0.23 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔
|

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 95 پیسے تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک میں مقامی کرنسی، ڈالر کے مقابلے میں 221 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی جو گزشتہ روز سے 0.23 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

31 اکتوبر کو مسلسل 3 سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد پیر کو اس کی قدر میں اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 31 اکتوبر کو انٹر بینک میں مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 220 روپے 89 پیسے پر بند ہوئی تھی، جو کہ 0.72 فیصد یا ایک روپے 58 پیسے کا اضافہ تھا۔

28 اکتوبر کو روپے کی قدر 222 روپے 47 پیسے تھی۔

گجرات: رہنما مسلم لیگ (ن) سمیت 27 افراد کےخلاف گیپکو ملازمین کے اغوا کا مقدمہ

سابق اہلیہ نے تشدد کے جھوٹے الزامات لگائے، انہیں نوٹس جاری کیا جائے، فیروز خان

صارفین کی بڑی تعداد کو سست انٹرنیٹ سروس کا سامنا