Live PTI Long March

اسلام آباد پولیس نے 'پروپیگنڈا مہم' مسترد کردی

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جوان اور افسران کا مورال بلند ہے...

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جوان اور افسران کا مورال بلند ہے اور ان کے خلاف پھیلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم بے بنیاد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ 'چند سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'اسلام آباد پولیس اور دیگر سول مسلح ادارے وفاقی دارالحکومت میں امن کے ضامن ہیں، ایسی پروپیگنڈہ مہم اور افواہوں سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا'۔

پولیس نے کہا کہ 'اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ہر افسر اور جوان کو اپنے اصل فرض کا بخوبی اندازہ ہے اور قانون کے مطابق ہی کام کررہا ہے، ہر افسر اور جوان اپنے شہر کو امن کا گہوارا بنانے اور شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے'۔

بیان میں کہا گیا کہ 'پولیس افسران کسی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے'۔