پاکستان

ڈیوٹی سے غیر حاضری پر اسلام آباد پولیس کے 2 درجن اہلکار برطرف

برطرف کیے جانے والے اہلکاروں کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون سمیت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا، رپورٹ

اسلام آباد پولیس کے تقریباً 2 درجن پولیس اہلکاروں کو خصوصی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر برطرف کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان اہلکاروں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون سمیت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے حکام نے بتایا کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو لانگ مارچ میں شرکت سے روک دیا گیا

حکام نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس سے غائب تھے، نتیجتاً سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے انہیں برطرف کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے وہ فی الحال اپنی برطرفی سے آگاہ نہیں ہیں کیونکہ ان کی برطرفی کا حکم زبانی طور پر فون پر جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے آبادی والے علاقوں میں ریلیوں پر پابندی کیلئے درخواست دائر

حکام نے کہا کہ برطرف کیے جانے والوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سزا کے خلاف ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آپریشنز کو اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

رابطہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، کسی اور اہلکار سے رائے طلب کریں گے، تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

وزیراعظم کا دورہ چین مکمل، صدر شی جن پنگ کی معاشی استحکام کیلئے مدد کی یقین دہانی

'ہم یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے نہیں آئے'

افغانستان سے دہشت گردی کے ابھرتے خطرات، امریکا کا یکطرفہ کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ