Live PTI Long March

مارچ اسلام آباد پہنچا تو پولیس ہمارے ساتھ ہوگی، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو...

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا وقت قریب آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اب زیادہ وقت نہیں رہ گیا ہے، رانا ثنااللہ اور شہباز میں جانتا وہ ڈر گئے ہیں، چوہے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'رانا اثنااللہ سن لیں، جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو جس پولیس پر تم لاکھوں خرچ کر رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوگی کیونکہ وہ بھی چوروں کے خلاف ہے'۔