Live PTI Long March
لانگ مارچ کا نیا پلان پیش کردیا، اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر کا امکان ہے، اسد عمر
پاکستان تحریک اںصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے جاری لانگ مارچ کا متبادل پلان عمران خان کو پیش...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے جاری لانگ مارچ کا متبادل پلان عمران خان کو پیش کر دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر ہو سکتی ہے جب کہ اصل پلان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی لانگ مارچ کے دوران عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے، چاہے اسے دارالحکومت پہنچنے میں مزید 2 سے 4 دن زیادہ لگ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ دو چار دن زیادہ ہوجائیں تو مسئلہ نہیں،کل عمران خان کو متبادل روٹ پلان پیش کیا تھا اور اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔