Live PTI Long March

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلیے ہائی کورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی نے پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں 4 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے ممکنہ طور...

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے 4 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے ممکنہ طور پر شہر پہنچنے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیاسی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دینے کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے دائر درخواست سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہونے والے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کے الزامات کے بعد دائر کی گئی ہے۔