Live PTI Long March
ریڈ زون، راولپنڈی کی جانب بڑھنے کی کوشش قانونی طریقے سے ناکام بنائی جائے گی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مذموم مقاصد...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دھرنے اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے اپنے دور حکومت میں اس ملک کو کیا دیا؟ اگر انہوں نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے یا راولپنڈی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو اسے قانونی طریقے سے ناکام بنایا جائے گا۔
لاہور میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے ابھی میں سعودی عرب کے دورے سے آیا اور چین جارہا ہوں اور انہوں نے ایک بار پھر سے دھرنے اور لانگ مارچ شروع کردیے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ یہ لانگ مارچ ایک خونی مارچ ہوگا، اگر انہوں نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے یا راولپنڈی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو اسے قانونی طریقے سے ناکام بنایا جائے گا۔