Live PTI Long March
لانگ مارچ کے لیے فوری این او سی جاری کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے فوری طور پر این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے فوری طور پر این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اس سلسلے میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا، لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں، پی ٹی آئی لیٹر کا شق وار وضاحت دے۔
لیٹر میں کہا گیا ہے کہ 25مئی کو بھی این او سی دیا گیا لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی، پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 2 جولائی کو جلسہ کے لئے کیمرہ بھی انسٹال نہیں کیے گئے، این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔
قبل ازیں، اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت سے متعلق ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے بابر اعوان اور علی نواز اعوان ڈی سی آفس پہنچے تھے۔