پاکستان

جماعت اسلامی کے ’بنو قابل‘ پروگرام کی ایم کیو ایم بھی معترف، امین الحق پر تنقید

ہم عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے، جماعت اسلامی کے پاس بھی سیاسی مقاصد ہیں لیکن وہ کراچی کے لیے کچھ نہ کچھ کررہے ہیں، رہنما ایم کیو ایم

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کرانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات سید امین الحق اپنی ہی پارٹی کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے امین الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر قائد کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اس طرح کا کوئی بھی اقدام کرنے میں ناکام رہے۔

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے زیر اہتمام 19 اکتوبر کو نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ، ویب ڈیولپمنٹ، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیولپمنٹ اوردیگر مختلف کورسز متعارف کروائے گئے جہاں ’بنو قابل پروگرام‘ کے لیے جناح گراؤنڈ میں ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ میں ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی میئر کے لیے جماعت اسلامی کے اُمیدوار حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکا سے خطاب کیا اوریقین دہانی کروائی کہ وہ شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی تعمیر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ایونٹ کے کامیاب انعقاد اورنوجوانوں کی جانب سے بھرپور شرکت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان میں بحث چھڑ گئی ہے۔

ایم کیوایم کے کئی رہنما اپنے ہی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق پر تنقید کررہے ہیں کہ اُن کے پاس آئی ٹی وزارت ہونے کے باجود وہ کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرسکے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی اندرونی بات چیت میں کہا گیا کہ ’ہم عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے، امین الحق کے پاس آنفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں موجود تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ قیادت میں بھی ان کے پاس یہی عہدہ ہے لیکن انہوں نے کراچی کے عوام کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی نے کراچی کو حقوق نہ ملنے پر ’قومی تباہی‘ کا خدشہ ظاہر کردیا

ایم کیو ایم رہنما نے کراچی کے نوجوانوں کے لیے جماعت اسلامی کے پروگرام ’بنو قابل‘ کے ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس بھی سیاسی مقاصد ہیں لیکن وہ کراچی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ہی مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کروائے گی اور شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

ڈان نے امین الحق سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئرلینڈ کامیاب

ہمارے شرمیلے سیاستدان اسمبلی میں آخر کچھ بولتے کیوں نہیں؟

لاؤس میں محصور 44 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا