پاکستان

آرمی چیف کے مزاج پر عمران خان کا معنیٰ خیز تبصرہ

اعظم سواتی کے خلاف مقدمے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے آرمی چیف مجھ سے زیادہ جلدی غصے میں آجاتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے حوالے سے گفتگو کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مزاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لگتا ہے آرمی چیف مجھ سے زیادہ جلدی غصے میں آجاتے ہیں‘۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عمران خان بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے گرفتاری کی اصل وجہ بتا دی

عمران خان نے آرمی چیف کے مزاج سے متعلق یہ بات ایک سوال پر کہی، جس میں صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ وہ اپنے خلاف ہر خبر پر ناراض کیوں ہو جاتے ہیں حالانکہ میڈیا ہر خبر کو متوازن رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ ان کے میڈیا سے ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، میڈیا نے ہی انہیں اقتدار میں آنے میں مدد کی اور ان کی پارٹی بھی میڈیا کے تعاون سے چل رہی ہے۔

اپنے دورِ حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب وہ وزیراعظم تھے تو دن رات کام کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ریاستی اداروں کے خلاف منظم مہم': عمران خان اور دیگر کے خلاف درخواست دائر

عمران خان نے دعوی کیا کہ ’میں نے کورونا کا شکار ہونے کے بعد صرف 5 روز کی چھٹی لی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت نہ ملی تو ان کا اقتدار قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بلوچستان میں سیلاب سے 43 فیصد فصلوں، 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا، اقوام متحدہ

ڈالرز بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے نورا فتیحی کا کنسرٹ منسوخ کردیا

روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف