دنیا

بلند افراط زر کے باعث فرانس بھر میں ٹریڈ یونینز کی ہڑتالیں

ہڑتالوں سے ٹرانسپورٹ اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، ورکرز مہنگائی کے پیشِ نظر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں، رپورٹ

فرانس میں ٹریڈ یونینز نے ملک گیر ہڑتال شروع کردی ہے جس میں کئی دہائیوں کی بلند ترین افراط زر کے دوران تنخواہوں میں اضافےکا مطالبہ کیا ہے، اس اقدام سے مئی میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد صدر ایمانوئیل میکرون کو سخت ترین چیلنجز میں سے ایک درپیش ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال سے بنیادی طور پر پبلک سیکٹرز جیسا کہ اسکولوں اور نقل و حمل متاثر ہوگی، یہ ہڑتال ہفتوں سے جاری صنعتی کارروائی کی توسیع ہے جس نے فرانس کی بڑی ریفائنریز کو متاثر کیا اور پیٹرول اسٹیشنز کی سپلائی میں خلل ڈالا۔

ٹریڈ یونین کے رہنما امید کر رہے ہیں کہ مزدوروں کو حکومت کے اس فیصلے سے حوصلہ افزائی ملے گی کہ ان میں سے کچھ کو پیٹرول ڈپو پر کام پر واپس جانے پر مجبور کیا جائے گا تاکہ ایندھن کو دوبارہ رواں کرنے کی کوشش کی جاسکے، اس اقدام سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا حق خطرے میں پڑ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد مظاہرے، فرانس میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا امکان

سی جی ٹی یونین نے باوجود اس کے کہ ٹوٹل انرجیز نے دیگر یونینوں کے ساتھ جمعے کو 7 فیصد اضافہ اور بونس سمیت ایک معاہدہ کیا تھا، خاص طور پر آئل کمپنی میں چوتھے ہفتے تک مسلسل واک آؤٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

سی جی ٹی افراط زر اور فرم کے بھاری منافع کا حوالہ دیتے ہوئے تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

یوروسٹار نے کہا کہ وہ ہڑتال کی وجہ سے لندن اور پیرس کے درمیان کچھ ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر رہا ہے۔

یورو زون کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں تناؤ بڑھنے کے ساتھ ہی، توانائی کے شعبے کے دیگر حصوں میں بھی ہڑتالیں شروع ہوچکی ہیں، بشمول نیوکلیئر کمپنی ای ڈی ایف کے جہاں یورپ کی بجلی فراہمی کے لیے اہم دیکھ بھال کے کام میں تاخیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: فرانس کے بعد یورپ کے دیگر ممالک میں حکومت مخالف احتجاج

پیر کے روز ’ایف این ایم اے-سی جی ٹی‘ یونین کے ایک نمائندے نے کہا کہ ہڑتالوں سے 10 فرانسیسی نیوکلیئر پاور پلانٹس پر کام متاثر ہو رہا ہے، 13 ری ایکٹرز کی دیکھ بھال میں مزید تاخیر اور فرانسیسی بجلی کی پیداوار میں کل 2.2 گیگاواٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں، مقامی ٹریفک میں بڑی رکاوٹیں متوقع ہیں جس میں یوروسٹار، ٹرینوں اور مضافاتی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ پیرس سب وے بھی شامل ہیں۔

سول سروس ورکرز کی یونینوں نے بھی منگل کی ہڑتال میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جس سے اسکولوں اور دیگر عوامی سہولیات میں ممکنہ خلل پڑ سکتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے کہا کہ یہ ہڑتالیں ایک کشیدہ سیاسی تناظر میں ہو رہی ہیں کیونکہ فرانسیسی حکومت خصوصی آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 2023 کا بجٹ پاس کرنے والی ہے جو اسے پارلیمنٹ میں ووٹ کو نظر انداز کرنے کی اجازت دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے بے قابو

دوسری جانب پیرس میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف اتوار کو ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے اور اب بھی پورے ملک میں مظاہرے شیڈول ہیں۔

بائیں بازو کی سخت گیر جماعت لا فرانس انسومائس (فرانس انبوڈ) کے رہنما ژاں لوک میلینچن نے اس سال ادب کے لیے نوبل انعام یافتہ اینی ایرناؤکس کے ساتھ مارچ کیا اور ہڑتال کی کال دی۔

بھارت کا آئندہ سال ایشیا کپ میں شرکت کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئے ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتزاز احسن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی