لائف اسٹائل

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ 200 روپے تک مہنگے فروخت ہونے لگے

ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک سمیت دیگر میگا کاسٹ پر مبنی فلم کو 12 اکتوبر کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا۔

جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹس قبل از وقت فروخت کے وقت انہیں مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک سمیت دیگر میگا کاسٹ پر مبنی فلم کو 12 اکتوبر کو سینماؤں میں پیش کیا جائے گا اور اس کے ٹکٹس کی فروخت ستمبر کے آخر میں شروع کردی گئی تھی۔

فلم کے قبل از وقت ٹکٹ کو مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے، تاہم فلم کی ریلیز کے ایک ماہ بعد کے ٹکٹ مقررہ قیمت پر دیے جا رہے ہیں۔

ٹکٹس کو اضافی قیمت میں فروخت کرنے کے حوالے سے ’ایٹریم سینما‘ کے مالک اور فلم ساز ندیم مانڈی والا نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ قبل از وقت ٹکٹس کے وقت فلم کے ٹکٹس ایک ہزار روپے سے زائد میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

فلم ساز نے بتایا کہ فلم کے ٹکٹس کو پہلے 11 دن کے لیے اضافی رقم میں فروخت کیا گیا جب کہ باقی دنوں کے ٹکٹس عام قیمت پر فروخت کیے گئے۔

تاہم اگر ایٹریم سینما کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ بک کرایا جائے تو فلم کی ریلیز کے تقریبا ایک ماہ بعد کے ٹکٹس بھی 950 روپے میں مل رہے ہیں، جن کی قیمت عام ٹکٹ کے مقابلے 100 روپے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

اس وقت کراچی اور لاہور جیسے شہروں کے بڑے سینماؤں میں ٹکٹ کی قیمت 850 روپے ہے، تاہم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ 1050 میں فروخت کیے گئے جب کہ اسی فلم کے ایک ماہ بعد کے ٹکٹس بھی اس وقت 950 روپے میں دیے جا رہے ہیں۔

’دی لجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے شہروں میں 200 روپے مہنگے جب کہ چھوٹے شہروں میں 100 روپے مہنگے فروخت کیے گئے۔

ٹکٹس کو اضافی رقم کو فروخت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے ندیم مانڈی والا نے بتایا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے قبل متعدد ہولی وڈ فلموں کے ٹکٹس بھی زیادہ قیمت میں فروخت کیے جا چکے ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ایک روز بعد ریلیز کردیا جائے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ریکارڈ کمائی کرنے سمیت پاکستانی سینما کے بزنس کے لیے ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئی تھی، ماہرہ خان

گلیمر کے نام پر فلموں میں بہت کچھ شامل کیا جا رہا ہے، حمزہ علی عباسی

ذیابیطس کے باوجود ’مولا جٹ‘ کے لیے وزن بڑھایا، فواد خان