پاکستان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی جہاں وہ 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے دوران مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے لیے 2 مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دورے کے پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 جنوری سے 8 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔

اس دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ٹی20 سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 میچز کھیلے گی، اس دوران دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کی قیادت میں ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان آئے تھی جو 2005 کے بعد انگلش ٹیم کا پہلا دورہ تھا، 19 رکنی انگلش ٹیم 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی جہاں اس نے سیریز میں 4.3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تاریخی دورے سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھی 24 سال بعد مارچ میں پاکستان آئی تھی جہاں اس نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

تھائی لینڈ: ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کے دوران 3 سالہ بچی ’معجزانہ طور پر‘ محفوظ

’گیم اسپرٹ کے چیمپئن کیوں خاموش ہیں؟‘، میتھو ویڈ کے ووڈ کو روکنے پر ٹوئٹر پر تنازع

جوانی میں تضحیک اور تشدد برداشت کیا، عتیقہ اوڈھو